چینی صدر نے بھارت جانے سے قبل وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کی فوجی قیادت کو کیوں چین بلایا؟ایجنڈا کیاتھا؟حامد میرکے چونکادینے والے انکشافات‎

11  اکتوبر‬‮  2019

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ چینی صدر نے کہا کہ جب بھی پاکستان کو ضرورت پڑی چین خاموش نہیں بیٹھے گا، چین پاکستان کی ہر شعبے میں مدد کرے گا، دورہ چین میں تین نکاتی ایجنڈا تھا۔ ایجنڈے میں مقبوضہ کشمیر، سی پیک اور دفاعی تعاون شامل تھا۔

معروف صحافی حامد نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ چینی صدر نے کہا کہ پاکستان نے ماضی میں چین کی مدد کی ہے۔چینی صدر نے کہا کہ پاکستان میں سول اور فوجی قیادت ملکر کام کررہی ہے جو اچھی بات ہے۔ چین پاکستان کی ہر شعبے میں مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دورہ چین میں تین نکاتی ایجنڈا تھا۔ ایجنڈے میں مقبوضہ کشمیر، سی پیک اور دفاعی تعاون شامل تھا۔انہوں نے کہا کہ چینی صدر نے بھارت سے قبل وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کو چین آنے کی دعوت دی۔چینی صدر نے کہا کہ ہم پاکستانی معیشت کو پھلتے پھولتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ چینی صدر نے کہا کہ جب بھی پاکستان کو ضرورت پڑی چین خاموش نہیں بیٹھے گا۔ جبکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ پاکستان کی خودمختاری کیلئے چین تعاون جاری رکھے گا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چین کو پاکستان میں صنعتیں منتقل کرنے کا کہا۔چین نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعظم نے چینی صدر کو کہا کہ مودی کو حالات سے آگاہ کریں۔ کشمیر پر ظلم ہوگا تو پاکستان خاموش نہیں رہ سکتا۔ کشمیر ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے۔ جب ضرورت پڑی پورے وسائل استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے ابھی تک بھارت کے سامنے سر نہیں جھکایا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…