عثمان بزدار کے بھائی کو بڑا جھٹکا،لاہور ہائیکورٹ نے دھماکہ خیز حکم جاری کردیا

18  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بھائی کو بڑا جھٹکا، لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نےوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کےحقیقی بھائی عمردراز کوبطور رسالدار ترقی دینے کی کارروائی روکنے کاحکم جاری کرتے ہوئےکمشنرڈیرہ غازی خان سے20ستمبرکوجواب طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاضل عدالت میں ڈیرہ غازی خان کےرہائشی بشیراحمد چوہان نےدرخواست دائر کرتے ہوئےموقف اختیارکیا کہ بارڈر ملٹری پولیس میں گزشتہ 20 سال کےدوران ترقیاں نہیں ہوئی مگروزیراعلیٰ پنجاب نےاپنے بھائی جمعدارعمردرازکوترقی دلانے کیلئےبی ایم پی میں رسالدار کی دو آسامیاں پیداکیں اور ان آسامیوں کی منظوری کسی قبیلے سےمشروط نہیں کی گئی ۔درخواست میں کہا گیا کہ قبیلہ کمیٹی سےمنظوری کےبعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعجاز جعفرجو وزیراعلیٰ پنجاب اور نئی آسامی سے ممکنہ طور پر مستفید ہونیوالےعمر بردار کےحقیقی ماموں ہیں نےلیٹر کےذریعے رسالدار کی ایک سیٹ چمن قبیلہ ہزارہ اور دوسری لغاری تمن کیلئےمخصوص کردیں اور17 ستمبرکو ڈی بی سی کی تاریخ مقررکردی اورتعلیمی قابلیت کی شرط کو نرم کردیا گیا۔درخواست گزار نےموقف اختیارکیا کہ ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی میں بارڈر ملٹری پولیس کےتمام اداروں کےکیسز پرغور کیا جاناچا ہئے۔فاضل عدالت نے دیگر امیدواروں کو بھرتیوں میں نظر انداز کرنے پرمتعلقہ افسران سے 20 ستمبرکوجواب طلب کرلیا ۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…