”کشمیر بنے گا پاکستان“ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اہم ترین اعلان کر دیا

3  ستمبر‬‮  2019

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس یوم دفاع پر بھی ہر شہید کے گھر جائیں گے اور اس کے ورثاء کو زبردست خراج تحسین پیش کریں گے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر کہا کہ ”آئیں چلیں شہید کے گھر۔۔۔۔کشمیر بنے گاپاکستان“۔انہوں نے کہا کہ یوم دفاع اور شہداء گزشتہ سال کی طرح بھرپور انداز میں منائیں گے ہر شہید کو یاد رکھا جائے گا عوام اپنے اپنے گلی محلوں میں

شہیدوں کے گھر جاکر ورثاء کو زبرد خراج تحسین پیش کریں آئی ایس پی آر نے نامور گلوکار راحت فتح علی خان کی خوبصورت آواز میں نیا پرومو جاری کردیا،ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے اس پرومو ویڈیو میں آئی ایس پی آر کی جانب سے ’آئیں چلیں شہید کے گھر‘ اور ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غور بدھ کے روز دن تین بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ جس میں وہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت مختلف امور پر میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…