کشمیر کا اقدام ٹرمپ کی ثالثی؟حیرت انگیز دعویٰ کر دیا گیا

9  اگست‬‮  2019

لاہور( این این آئی)منشیات برآمدگی کے الزا م میں گرفتار مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے مریم نواز کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھی پتلی حکومت نے ملک کو تقسیم کر دیا ہے او رملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے ،

امریکہ میں استقبال کی جو دھوم مچی ہوئی تھی وہ سب کے سامنے آ گیا ہے ، کشمیر کا اقدام ٹرمپ کی ثالثی کے تحت ہوا ہے ۔ انسداد منشیات عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کی 70سال کی قربانیاں اور جدوجہد ہے اور اس سے پیچھا نہیں ہٹا جا سکتا ۔ امریکہ میں استقبال کی جو دھوم تھی وہ سب کے سامنے آ گیا ہے ،کشمیر کا اقدام ٹرمپ کی ثالثی کے تحت ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ، کٹھ پتلی حکومت نے تمام اداروں کو سیاسی انتقام ، سیاسی انجینئرنگ اور اپوزیشن پر مقدمات قائم کرنے پر لگایا ہوا ہے ۔ اس سے ملک سیاسی اور معاشی طو رپر دیوالیہ پن کا شکار ہے ۔ آج ضرورت اس امر ہے کہ پاکستان مضبوط طو رپر کھڑا ہوا اور قومی یکجہتی ہو لیکن کٹھ پتلی حکومت نے ملک کو تقسیم کر دیا ہے اور اسے خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی گرفتاری بد ترین سیاسی انتقام کی آئینہ دار اور قابل مذمت ہے ۔ ہم ہرگز نہیں جھکیں گے اور حکومت کے فسطائی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…