کیا واقعی مریم نواز کو ان کے جلسوں،ٹویٹس اوربیانات کی وجہ سے گرفتار کیاگیا؟گرفتاری پر شہبازشریف کیوں خاموش ہیں؟شہزاد اکبر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے عین دوران ایمرجنسی پریس کانفرنس کیوں کی؟جاوید چودھری کا تجزیہ‎

8  اگست‬‮  2019

آج شریف فیملی کا ایک اور برج گر گیا‘ نیب نے آج مریم نواز کو بھی حراست میں لے لیا‘ ان پر چودھری شوگر مل میں منی لانڈرنگ کا الزام ہے‘ مریم نواز کی گرفتاری کا اندیشہ اس وقت ہی پیدا ہو گیا تھا جب کل شہزاد اکبر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے عین دوران ایمرجنسی پریس کانفرنس کی،

ن لیگ کے لیڈرز کا کہنا ہے چودھری شوگر مل بہانہ ہے‘ مریم نواز کو ان جلسوں‘ ان ٹویٹس اور ان بیانات کی سزا دی گئی جو یہ پچھلے دو ماہ سے دے رہی ہیں بہرحال مریم نواز کی گرفتاری کے بعد میاں نواز شریف کے بیانیے کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں‘ صرف خواجہ آصف اور احسن اقبال بچے ہیں اور ان دونوں کا بھی خیال ہے‘ یہ بھی زیادہ دیر تک باہر نہیں رہ سکیں گے‘ دوسری طرف نیب خورشید شاہ کے قریب بھی پہنچ چکا ہے‘ یہ بھی اگر اپنے اثاثے جسٹی فائی نہیں کر پاتے تو یہ بھی گرفتار ہو جائیں گے جس کے بعد اپوزیشن عملاً معطل ہو کر رہ جائے گی‘ ملک میں صرف اور صرف گورنمنٹ ہو گی‘ کیا حکومت اس نازک وقت میں یہ افورڈ کر سکتی ہے جبکہ بلاول بھٹو نے ایوان کے اندر مریم نواز کی گرفتاری پر شدید احتجاج کیا، یہ زبان یہ لہجہ ن لیگ کا ہونا چاہیے تھا‘ یہ احتجاج آج میاں شہباز شریف کو کرنا چاہیے تھا لیکن یہ کیوں خاموش ہیں؟

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…