چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی جیت گئے لیکن جمہوریت‘ سیاست اور اخلاقیات تینوں ہار گئے،5 سینیٹرز نے جان بوجھ کر کیاکام کیا؟آج کے بعد ریاست مدینہ بنانے کا دعویٰ کھلم کھلا منافقت ہو گی، اپوزیشن مغالطے میں کیوں تھی اور اتنی خوفناک شکست کے بعد اب اپوزیشن کے پاس کیا آپشن بچا ہے؟ جاوید چودھری کا تجزیہ

1  اگست‬‮  2019

پاکستان کی تاریخ میں بے شمار حیران کن دن گزرے ہیں‘ ان حیران کن دنوں میں آج ایک اور دن کا اضافہ ہو گیا‘ آج چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی جیت گئے لیکن جمہوریت‘ سیاست اور اخلاقیات تینوں ہار گئے‘ آپ کمال دیکھیے‘

حکومت 36 ووٹوں کے ساتھ صادق سنجرانی کے پیچھے کھڑی تھی‘ اپوزیشن کے پاس 64 ووٹ تھے‘ کل بلاول بھٹو نے ظہرانہ دیا‘ اپوزیشن کے 64 سینیٹرز شریک ہوئے‘ کل حاصل بزنجو نے ڈنر دیا‘ 64 سینیٹرز شریک ہوئے‘ آج صبح مولانا فضل الرحمن کے ناشتے اور شہباز شریف کے لنچ میں بھی 64 سینیٹرز نے شرکت کی‘ ووٹنگ سے قبل ہاتھ کھڑے ہونے کی باری آئی تو اس وقت بھی 64 سینیٹرز پورے تھے لیکن ایک منٹ بعد خفیہ رائے شماری ہوئی تو اپوزیشن 14 سینیٹرز سے محروم ہو چکی تھی‘ پانچ سینیٹرز نے جان بوجھ کر اپنے ووٹ خراب کر دیے جبکہ 9 سینیٹرز نے اپنی وفاداری بدل لی اور یہ ملک کے بلند اور مقدس ترین ایوان کی اخلاقی حالت ہے‘ یہ اس ملک کی اپوزیشن اور حکومت کا اخلاقی معیار ہے جسے ہم ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیں‘ اس اخلاقی حالت کے بعد ہمیں کم از کم اپنی حقیر زبانوں سے ریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہیے کیوں کہ آج کے بعد یہ دعویٰ کھلم کھلا منافقت ہو گی‘ حکومتی ارکان کا اعتماد اپوزیشن کو سب کچھ بتا رہا تھا لیکن اپوزیشن مغالطے میں کیوں تھی؟ اور اتنی خوفناک شکست کے بعد اب اپوزیشن کے پاس کیا آپشن بچا ہے؟

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…