تحریک عدم اعتماد پیش ہونے سے پہلے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی بھی مکمل فارم میں،ایسا حکم جاری کردیا جس نے اپوزیشن کی صفوں میں کھلبلی مچا دی

28  جولائی  2019

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری سے مراعات واپس لینے کے احکامات جاری کردئیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے حکم پر مولانا عبدالغفور حیدری سے نائب قاصد اور ویٹر کی سہولت واپس لے لی گئی۔دستاویز کے مطابق ویٹر اور نائب قاصد کی سہولت کی مدت جولائی 2019 میں ختم ہو چکی ہے، ملازمین کی سہولت فوری طور پر واپس لے لی جائے۔خیال رہے کہ ان دنوں

چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ سرگرم ہے۔وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات میں یقین دلایا کہ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت میں ناکام بنایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد اور لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…