وزیراعظم عمران خان نے شکیل آفرید ی کو رہا کرنے سے انکار کر دیا

  منگل‬‮ 23 جولائی‬‮ 2019  |  14:27

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نےامریکی ٹی وی فا کس نیو ز کو انٹرویو میں کہا ہے کہ شکیل آفریدی کا درجہ پاکستان میں جاسوس کا ہے ، اسے رہاکرنا ممکن نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے انٹرویو میں کہا ہے کہ شکیل آفریدی نے اسامہ بن لادن کی رہائش سے متعلق جعلی کمپئن چلائی اور معلومات اکٹھی کرکے امریکہ کے حوالے کی جسے پاکستان غداری سمجھتا ہے ۔ اسامہ بن لادن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکا کے اتحادی تھے، اسامہ بن لادن کی گرفتاری میں پاکستان کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔


وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ صاف گو انسان لگے جو لفظوں کی ہیرا پھیرا نہیں کرتے، میرا پورا وفد بھی میٹنگ سے بہت خوش ہے۔

موضوعات:

loading...