آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مسلسل اور طوفانی بارش ہوگی،شدید سیلاب آنے کا الرٹ جاری، لوگوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت

19  جولائی  2019

سوات (آن لائن ) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید سیلاب آنے کا الرٹ جاری، خیبرپختوں خواہ کے علاقوں چترال، دیر بالا، سوات اور کوہستان میں آئندہ 24گھنٹے کے دوران مسلسل اور طوفانی بارش ہوگی، لوگوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطاب خیبرپختونخوا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے خبردار کیا ہے۔ان علاقوں میں چترال، دیر بالا، سوات اور کوہستان شامل ہیں۔ان اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو کسی جانی اور مالی

نقصان سے بچنے کیلئے احتیاطی اقدامات کرنے کیلئے مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔ سیاحوں کو پہاڑی علاقوں کے سفر سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ ان علاقوں میں آباد لوگوں کو خطرناک قرار دی گئی جگہوں سے فوری کسی اور جگہ منتقل ہو جانے، اور اپنی نقل و حرکت کو محدود کر دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ان دنوں پاکستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آنے والے دنوں میں اس سلسلے میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔ جبکہ رواں برس پاکستان میں رواں مون سون سیزن کے دوران سپر فلڈ آنے کا بھی خدشہ ہے



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…