دورہ امریکہ کے دور ان امریکی حکومت سے کن امور پر بات ہو گی ؟ حکومت نے اپنا فیصلہ سنا دیا

19  جولائی  2019

اسلام آباد (این این آئی) مشیر تجارت عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ دورہ امریکہ کے دور ان امریکی حکام سے تجارت، سرمایہ کاری اور سیکیورٹی امور پر بات ہوگی،ایک لاکھ ٹن یوریا درآمد کی جارہی ہے، یوریا کھاد کی بوری میں دس روپے اضافہ کیا گیا ہے ، درآمدی یوریا کی فی بوری قیمت 1800 روپے مقرر کی گئی ہے، ڈیلر ٹرانسفر پرائس 1840 روپے ہوگی، ڈیلر کا 50 روپے کمیشن ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر تجارت نے کہاکہ وزیراعظم کے ہمراہ دورہ امریکہ پر جارہا ہوں، امریکی حکام سے تجارت، سرمایہ کاری اور سیکیورٹی امور پر بات ہوگی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہاکہ افغانستان میں قیام امن کے معاملے پر بھی بات ہوگی، امریکہ کے ساتھ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک پر بات چیت ہوگی۔مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہاکہ ملک میں خریف کی فصل کے لیئے یوریا کا مناسب سٹاک دستیاب ہے۔ انہوںنے کہاکہ یوریا بوری کی قیمت میں 10 روپے بوری اضافہ کیا گیا ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافے سے کھاد مہنگی ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک لاکھ ٹن یوریا درآمد کی جارہی ہے۔رزاق دائود نے کہاکہ خریف میں کھاد کی کوئی کمی نہیں ہوگی ،درآمدی یوریا کی قیمت مقامی مارکیٹ سے زیادہ ہے ۔رزاق دائودنے کہاکہ حکومت اضافی قیمت پر ایک ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔ انہوںنے کہاکہ درآمدی یوریا کی فی بوری قیمت 1800 روپے مقرر کی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈیلر ٹرانسفر پرائس 1840 روپے ہوگی، ڈیلر کا 50 روپے کمیشن ہوگا۔انہوںنے کہاکہ جنسی تشدد میں ملوث ایک پورا گروپ ہے ،یہ ایک منظم گروپ ہے جس میں بیمار ذہنیت کے لوگ ہیں ،یہ لوگ اپنی فرسٹیشن دور کر کے خوش ہوتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل ہے کہ جو قانون سازی ہو چکی ہے اس پر صحیح معنوں میں عملدرآمد کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ قوانین پر عمل کر کے ہی ہم معاشرے کی اصلاح کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…