شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کر لیا گیا ‎

  جمعرات‬‮ 18 جولائی‬‮ 2019  |  14:38

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں گرفتار کر لیا گیا، مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی پریس کانفرنس کیلئے لاہور جارہے تھے انہیں لاہور ٹول پلاز ہ سے گرفتار کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ رہنما احسن اقبا ل نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو ٹول پلاز ہ پر روکا گیاتھااور نیب حکام انہیں گرفتار کر کے ساتھ لےگئے ہیں ۔واضح رہے کہ ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی نے نیب میں پیشی سے معذرت کرلی۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان


کی جانب سے نیب کولکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پیشی کے لیے تیار ہوں، مناسب وقت دیا جائے، پیشی کے لیے 3 دن کا وقت درکار ہے، نیب آفس طلبی کا خط گزشتہ روز موصول ہوا، صرف ایک دن کے نوٹس پر پیشی ممکن نہیں۔یاد رہے نیب پنڈی نے ایل این جی سکینڈل میں باقاعدہ تحقیقات میں شاہد خاقان عباسی کوجمعرا ت کو پہلی بار طلب کیا تھا۔ نیب نوٹس کے مطابق شاہد خاقان عباسی ایل اینجی کیس کی اہم معلومات رکھتے ہیں، ایل این جی ٹرمینل کے غیر قانونی ٹھیکے سے خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، انکوائری کے دوران شاہد خاقان عباسی تین مرتبہ نیب ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔

موضوعات:

loading...