پاک امریکہ تعلقات میں بڑی پیش رفت، امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کا 12 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا، امریکہ کیلئے براہ راست پروازیں چلائے جانے کا امکان

15  جولائی  2019

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت پاک امریکہ تعلقات میں بڑی پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے، پاکستان اور امریکہ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، ذرائع کے مطابق امریکہ کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازیں چلانے کے لیے نظام وضع کرنے کے لیے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے،

دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کا بارہ رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے، پاکستان میں پہلی بار امریکی ٹرانسپورٹ سکیورٹی اتھارٹی آئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بارہ رکنی وفد جیسن شوبل کی قیادت میں پاکستان آیا ہے۔ یہ بارہ رکنی ٹیم 18جولائی کو کراچی میں ائیرپورٹ کا دورہ کرے گی۔ امریکی ٹرانسپورٹ سکیورٹی اتھارٹی کی یہ ٹیم بورڈنگ اور سکریننگ پراسس وغیرہ کا معائنہ کرے گی۔ بارہ رکنی یہ ٹیم پاکستان کے ائیرپورٹس نظام کو دیکھے گی اور تسلی بخش ہونے پر کلیئر کر دے گی اس کے بعد پاکستان سے امریکہ کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز ممکن ہو سکے گا۔ اس حوالے سے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بہترین خارجہ پالیسی کی بدولت ایسا ممکن ہو پایا ہے کہ امریکہ پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز کرے گا، اس سے قبل پاکستان سے امریکہ یا پھر امریکہ سے پاکستان آتے ہوئے پرواز کسی اور ملک میں رکتی تھی جس کی وجہ سے سفری وقت میں کئی گھنٹے اضافہ ہو جاتا تھا، اس فیصلے سے مسافروں کو انتظار کی زحمت نہیں کرنا پڑے گی اور وہ براہ راست پاکستان یا امریکہ جا سکیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت پاک امریکہ تعلقات میں بڑی پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے، پاکستان اور امریکہ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، ذرائع کے مطابق امریکہ کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازیں چلانے کے لیے نظام وضع کرنے کے لیے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…