رانا ثنااللہ کو کس کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا اوراے این ایف کتنے دنوں سے تعاقب کر رہی تھی؟شہریار آفریدی نے سب کچھ بتا دیا، تہلکہ خیز انکشافات

4  جولائی  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد ایئر پورٹ پر ایک گرفتاری ہوئی جس سے ہمیں لیڈز ملیں اور تین ہفتوں تک رانا ثنااللہ کی موومنٹ کو مانیٹر کیا گیا جس کی ہمارے پاس فوٹیج اور تمام چیزیں بھی موجود ہیں ، تمام ثبوت عدالت کے سامنے پیش کیے جائیں گے ، رانا ثنااللہ کو عالمی کارندوں کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ۔

وزیر مملکت شہریار آفریدی کی دھواں دھار پریس کانفرنس ،تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہاہے کہ پورے پاکستان میں گزشتہ تین دنوں سے رانا ثنااللہ کے بارے میں بحث چل رہی ہے ، 1200 کے قریب لوگوں کو گرفتار کیا گیا ، آج جو رانا ثنااللہ کیلئے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں وہ باقی 1200 کیلئے کیوں خاموش رہے؟ جب رانا ثنااللہ کے بارے میں بات شروع ہوتی ہے تو فیصل آباد میں ایئر پورٹ پر ایک گرفتاری عمل میں آئی جس کا کریڈٹ اے این ایف کو جاتاہے ، اس کے بعد ہمیں لیڈز ملیں جن پر کام کرتے ہوئے تقریباًتین ہفتے رانا ثنااللہ کی گاڑی اور ان کی موومنٹ کو مانیٹر کیا گیا اور اس کی فوٹیج سمیت تمام تر چیزیں ہمارے پاس موجود ہیں ۔ شہریار آفریدی کا کہناتھا کہ سب سے مشکل کام سڑک پر موومنٹ ہے ، عام گاڑی ناکوں پر پکڑی جاتی ہے جبکہ بڑانام اور عہدوں والوں کو ناکوں پر بھی نہیں روکا جاتا ۔ پکڑی جانے والی 15 کلو ہیروئن کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 15 سے 16 کروڑ روپے ہے ، طاقتو ر لوگ ملوث نہ ہوں تو یہ کام چل ہی نہیں سکتا ،دوسری جانب رانا ثنا اللہ کی اہلیہ نبیلہ نے ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کی ہے اور ان دعوئوں کو مضحکہ خیز قرار دیدیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…