یہ مہنگائی تو کچھ بھی نہیں ، آئی ایم ایف نے پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دیں،آنیوالے دنوں میں کیا ہونیوالا ہے ؟خطرے کی گھنٹی بج گئی

4  جولائی  2019

اسلام آباد (این این آئی)آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کیلئے اقتصادی ترقی 4فیصد کے مقررہ ہدف کے برعکس 2.4فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔آئی ایم ایف قرضہ پروگرام کا تفصیلی اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں پاکستان میں مہنگائی ساڑھے 8فیصد کے مقررہ ہدف کے برعکس 13 فیصد تک بڑھنے کی نوید سنا دی ۔

آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال کے دوران گراس سیونگ 12.1 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے رواں سال مقامی حکومتی قروضوں میں کمی اور بیرونی قرضوں میں اضافے کی بھی پیش گوئی کی ہے ۔آئی ایم ایف نے جی ڈی پی میں آئی ایم ایف سمیت حکومتی قرضوں کا تناسب 74.9فیصد سے بڑھ کر 76.9فیصد تک ہونے کی پیش گوئی کی ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق جی ڈی پی میں غیرحکومتی قرضوں کا تناسب ایک سال میں 26.5فیصد سے بڑھ کر 32 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ اعلامیہ کے مطابق مقامی حکومتی قرضوں کا تناسب 48.4 فیصد سے کم ہو کر 44.9فیصدرہنے کی پیش گوئی کی ہے ،برآمدات میں 8.7 فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں 4.7 فیصد کمی کی پیش گوئی کی ہے ۔اعلامیہ کے مطابق جی ڈی پی میں حکومتی اخراجات کا تناسب 21.7فیصد سے بڑھ کر 23.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ 7.3فیصدتک رہنے کی پیش گوئی سنا دی،پاکستان کو رواں مالی سال کے دوران 8.6ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…