حکومت سے ٹی وی پر تقریر کروانی تو کروا لیں کام نہیں، کوئی بیورو کریٹ ڈر کی وجہ سے ٹھیک کام بھی کرنے کیلئے تیار نہیں، ہائیکورٹ حکومت پر برس پڑی

3  جولائی  2019

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملازمت اپ گریڈ یشن کیس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ملازم کے ریگولرائزیشن کیس کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت سے ٹی وی پر تقریر کروانی تو کروا لیں کام نہیں، کوئی بیورو کریٹ ڈر کی وجہ سے ٹھیک کام بھی کرنے کیلئے تیار نہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی کی ملازمت اپ گریڈ یشن کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ حکومت سے ٹی وی پر تقریر کروانی تو کروا لیں کام نہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ کوئی بیورو کریٹ ڈر کی وجہ سے ٹھیک کام بھی کرنے کے لیے تیار نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پبلک سرونٹس کو پتہ ہے وہ پانچ سال بعد نیب کے کیس بھگت رہا ہوگا۔ جسٹس کیانی نے کہاکہ پچھلے پانچ سال والے پبلک سرونٹ اب کیس بھگت رہے ہیں،صحیح کام میں بھی غلطی ہوجاتی ہے کوئی پبلک سرونٹ غلطی کرنا نہیں چاہتا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ ہم نے ایڈمنسٹریٹو آرڈرز بھی نیب کے دائر کار میں دے دئیے، اگر کوئی بیوروکریٹ 100 آرڈر کرتے ہوں گے تو کچھ غلط بھی ہوسکتاہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ ایڈمنسٹریٹو کام مختلف اور نیب کرپشن مختلف لیکن ہم نے دونوں ملا دئیے۔جسٹس کیانی نے کہاکہ نائب قاصد کا کیس بھی نیب کے پاس ڈی جی کا کیس بھی نیب کے پاس ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ اس طرح کیسے کام آگے بڑھے گا۔عدالت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ملازم کے ریگولرائزیشن کیس کی رپورٹ طلب کرلی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…