اسلامیات کی کتابوں میں ایسا کیا لکھا تھا کہ عدالت نےہر بک سنٹر اور سکول سے ہی درسی کتب اٹھانے کا حکم جاری کردیا،سیکرٹری تعلیم کو کھری کھری سنا دیں

27  جون‬‮  2019

پشاور(آن لائن)پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا میں مال غنیمت کو لوٹ مار لکھنے پر درسی کتب واپس لینے کا حکم دے دیا۔جمعرات کے روز پشاور ہائی کورٹ نے اسلامیات کی کتابوں میں مال غنیمت کو لوٹ مار لکھنے کے خلاف دائر رٹ کی سماعت کی۔

درخواست گزار نے بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے چوتھی اور نویں جماعت کی اسلامیات کی کتابوں میں مال غنیمت کو لوٹ مار لکھا ہے۔جسٹس قیصر رشید نے ذمہ دار افراد کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ خود کو مسلمان کہتے ہیں اور نصاب میں الفاظ کا خیال تک نہیں رکھتے۔ عدالت نے خیبرپختونخوا کے سیکرٹری تعلیم اور ٹیکسٹ بک بورڈ کو فوری طلب کیا جس پر صوبائی سیکرٹری تعلیم پیش ہوئے۔عدالت نے مذکورہ کتابوں میں قرآنی آیات کا ترجمہ فوری طور پر درست کرنے اور طلبا کے پاس پہلے سے موجود ان کتابوں کو واپس لینے کا حکم جاری کردیا۔جسٹس قیصر رشید نے سیکرٹری تعلیم سے کہا کہ آپ لوگ نئی نسل کو تباہ اور ذہنوں کو آلودہ کررہے ہیں، آپ کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، کیوں نہ اس جرم کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے اس معاملے پر 10 جولائی کو وفاقی سیکرٹری تعلیم کو بھی طلب کرلیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…