ملک بھر میں گرفتاریوں کی لہر ،احسن اقبال کا نمبر بھی آگیا

25  جون‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے بینکوں کو انتباہ کیا ہے کہ یہ آخری ہفتہ ہے اس کے بعد کوئی سفارش قبول نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں لوگوں کو اس چانس سے فائدہ اُٹھانا چاہئے۔

جس کے پاس اثاثے ہیں وہ ان کو ڈکلیئر کرے اور بے نامی کھاتوں کو ختم کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ایک اور بڑی اہم خبر یہ ہے کہ احسن اقبال کی گرفتاری کا امکان ہے۔ احسن اقبال جو اسپورٹس کمپلیکس بنا رہے تھے 2.99 بلین کا، اس پر وہ پیسے لگے نہیں ہیں۔ اس معاملے میں ڈپٹی کمشنر 26 کو پیش ہو رہا ہے اور ڈی جی اسپورٹس جس کو حمزہ شہباز کا قریبی شخص سمجھا جاتا ہے وہ پہلے ہی سے حراست میں ہے۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال نے دو بڑے کارنامے انجام دئیے ہیں ۔ذوالفقار چیمہ اس وقت ڈی آئی جی تھے اور انہوں نے احسن اقبال کو ایسا کرنے سے منع بھی کیا تھا۔ ایک تو الیکشن جیتنے کے لیے احسن اقبال نے وہاں اشتہاری مجرم پالے ہوئے تھے اور ایک انہوں نے پانچ ایکڑ زمین مال روڈ لاہور پر لارنس گارڈن میں اپنے بھائی کو لے کر دینے کی کوشش کی ، ان کی نرسری تھی اور احسن اقبال انہیں سرکاری ٹھیکے بھی دلواتے رہے ہیں۔اس حوالے سے آخری وقت میں اخبار نویسوں نے شور مچا دیا جس سے یہ معاملہ سامنے آیا۔ ہارون الرشید نے کہا کہ احسن اقبال نے بھائی کو باغبانی کا ایک ادارہ بنانے کے لیے یہ زمین لے کر دینے کی کوشش کی تھی ۔ اب ایسے میں اگر یہ سب کچھ ثابت ہو گیا کہ احسن اقبال نے پیسے کھانے کی کوشش کی ہے یا پیسے کھائے ہیں تو پھر ان کی گرفتاری یقینی ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…