منظر عام سے غائب کیپٹن (ر)صفدر بھی بالآخرسامنے آگئے آتے ہی ایسی کیا بات کہہ دی کہ ملکی سیاست میں نئی ہلچل مچ گئی

  اتوار‬‮ 23 جون‬‮ 2019  |  14:32

منڈی بہائو الدین(سی پی پی )مسلم لیگ (ن) نے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا، مریم نواز 7 جولائی کو منڈی بہائو الدین میں احتجاجی جلسہ سے خطاب کریں گی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور مریم نواز کے خاوند کیپٹن (ر)محمد صفدر کا کہنا ہے کہ الیکشن میں پورے ملک میں دھاندلی ہوئی نتائج بدلے گئے، آج ملک خطرات میں ہے تو طاہرالقادری سکون سے باہر بیٹھا ہے، نوازشریف اپنی بیٹی کو لیکر آئین کی بالا دستی کیلئے اڈیالہ جیل گئے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران حکومت کے بجٹ نے عوام کا سکون چھین لیا ہے۔ آج ہم


نہ نکلے تو پاکستان کی سالمیت کو خطرہ ہے، پاکستان کے آئین، پاکستان کے نظریے اور سرحدوں کو خطرہ ہے، 22 کروڑ عوام کو مریم نواز کے ساتھ نکلنا ہو گا تبھی پاکستان کو بچایا جا سکتا ہے، مریم نواز نے ہتھکڑیاں پہننے کے لیے چوڑیاں پہننا چھوڑ دیاہے۔کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نواز شریف نے ایٹمی ملک بنایا، اس بجٹ کو نامنظور کرنے کا نعرہ عوام میں سے اٹھے گا۔

موضوعات:

loading...