مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کا دل مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہئے‘ترک صدر نے ہٹ دھرمیوں پر مبنی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے بڑا اعلان کردیا

  اتوار‬‮ 16 جون‬‮ 2019  |  16:16

استنبول(آن لائن)ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہئے، ہٹ دھرمیوں پر مبنی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کو ایک بیان میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کےمطابق حل ہونا چاہئے، مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ تنازع ہے،مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے بعد حل ہو سکتا ہے، ہٹ دھرمیوں پر مبنی


پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کا دل ہے۔

موضوعات:

loading...