عمران خان جب کرغستان کےک دورے پرپہنچے تو ان کا استقبال کس نے کیا اور مودی کے پہنچنے پر استقبال کیلئے کون گیا ؟ بھارتی آگ بگولہ ہو گئے

14  جون‬‮  2019

کرغستان ( آن لائن ) کرغستان پہنچے پر وزیراعظم عمران خان کا استقبال کرغزستان کے وزیراعظم محمد کلئی ابولگزیف جب کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کا استقبال کرغستان کے نائب وزیراعظم نے کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے جمعرات کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکک پہنچے۔

کرغزستان کے وزیراعظم محمد کلئی ابولگزیف اور وزیر صحت کسموسبیک سراؤچ نے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے جمعرات کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکک پہنچ گئے۔ کرغزستان کے وزیراعظم محمد کلئی ابولگزیف اور وزیر صحت کسموسبیک سرائوچ نے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی امور نوجوانان عثمان ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔جب کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی بھی جمعرات کو کرغستان پہنچے،جہاں ان کا استقبال کرغستان کے نائب وزیراعظم ضمیر بیک مریپباویچ اسخاروف نے کیا۔جس پر ایک صارف نے ٹویٹ بھی کیا کہنریندری مودی نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی بجائے لمبا روٹ اپنایا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اگر نریندر مودی پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے تو ان کو کر غستان پہنچے میں تین گھنٹے لگے۔تاہم مودی نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لمبا روٹ استعمال کیا جس سے ان کو چھ گھنٹے کا طویل سفر کرنا پڑا۔ خیال رہیپاکستان کے علاوہ ایس سی او کے مستقل ارکان میں چین، روس، بھارت، قزاخستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں جبکہ افغانستان، منگولیا، ایران اور بیلا روس کو مبصر کی حیثیت حاصل ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت کرغزستان کے صدر سورون بیکوف نے دی تھی۔ اجلاس میں اہم بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بھی شرکت کر رہے ہیں۔ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافہ کی غرض سے معاہدوں پر دستخط کے علاوہ سربراہان مملکت اجلاس میں اہم نوعیت کے فیصلے بھی کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر دیگر ملکوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…