امارات کے شیخ کی ہدایت پر 572 پاکستانی قیدیوں کی سزائیں معاف،رہا کیے گئے لوگ کب پاکستان پہنچیں گے؟گھروالوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

26  مئی‬‮  2019

ابوظہبی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے شیخ کی ہدایت پر 572 پاکستانی قیدیوں کی سزائیں معاف کردی گئیں، یہ لوگ عید سے قبل پاکستان پہنچ جائیں گے۔پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی نے قیدیوں کی رہائی پر اماراتی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی وزیراعظم عمران خان کے مطالبے پر سعودی جیلوں میں قید 2107 پاکستانی قیدیوں کوفوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی خاندان جوعرصہ دراز سے درخواست کرنے والوں کی سنی گئی، اس خیرسگالی اقدام سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان نے عشائیے پر سعودی ولی عہد کو سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی، جس کے بعد ولی عہد محمد بن سلمان نے فوری رہائی کا حکم دیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…