پاکستان کا میزائل پروگرام روس نے ایساناقابل اعلان کردیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

26  مئی‬‮  2019

ماسکو(آئی این پی)روس نے پاکستان کے میزائل پروگرام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان متعلقہ بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق اپنے میزائل پروگرام کو ترقی دینے کا ہرحق رکھتا ہے، ہر ریاست کو اپنی سلامتی کی دیکھ بھال کرنے کا حق حاصل ہے۔

روسی خبررساں ادارے سپتنک نیوز کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی راباوکوف نے اسلام آباد کے حالیہ زمین سے زمین تک مار کرنے والے شاہین ٹو بیلسٹک میزائل تجربے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ملکوں کے میزائل کو فروغ دینے والے ممالک کو متعلقہ بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق عمل کرنا چاہیے، ہم پاکستان کے میزائل پروگرام کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں دیکھ رہے ہیں۔انکا کہنا تھاکہ ہم ایسے اقدامات کے خلاف ہیں جوصورتحال کو کشیدہ کرسکتے ہیں بشمول جنوبی ایشیا جیسے اس حساس علاقے میں لیکن اس معاملے میں ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہر ریاست کو اپنی سلامتی کی دیکھ بھال کرنے کا حق حاصل ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے23مئی کو زمین سے زمین پر مارکرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ میزائل 1500 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو باآسانی نشانہ بناسکتا ہے اور اس میں ہر قسم کا ایٹمی اور روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…