وزیر اعظم عمران خان کوآخری مہلت دیدی گئی

  اتوار‬‮ 26 مئی‬‮‬‮ 2019  |  0:17

پشاور(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کیخلاف دائر ہرجانہ کیس میں عدالت نے وزیراعظم کے وکیل کو جواب جمع کرنے کے لیے آخری مہلت دے دی۔ پشاور کی مقامی عدالت میں سابق رکن صوبائی اسمبلی فوزیہ بی بی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان کے وکیل نے جواب جمع کرنے کیلئے عدالت سے مزید مہلت مانگی۔ بی بی فوزیہ کے وکیل نےعدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم کے وکیل کیس میں تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں۔عدالت نے وزیراعظم کے وکیل کو آخری مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب


جمع کرنے کی ہدایت کردی،عدالت کا کہنا تھا کہ جواب جمع نہیں کیا گیا تو آرڈر جاری کریں گے۔ کیس کی سماعت 15 جون تک ملتوی کردی گئی۔ سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی نے وزیراعظم کے خلاف پچاس کروڑ روپے ہرجانہ کا کیس دائر کیا ہے۔

موضوعات:

loading...