سیف الرحمن کا نیب بے حد طالم تھا ،آج نیب والے عزت دیتے ہیں،پیشی کے بعد منظور وٹو احتساب ادارے کے گن گانے لگے

20  مئی‬‮  2019

لاہور( این این آئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو نے اپنے دور میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہو کر سوالات کے جوابات جمع کرادئیے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وٹو نے کہا کہ سیف الرحمن کا نیب بھی دیکھا اور آج کا نیب بھی دیکھ رہا ہوں اور دونوں میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔

سیف الرحمن کا نیب بے حد طالم تھا اور آج کا نیب بہت بہتر ہے ،نیب والے بہت عزت دیتے ہیں۔سیف الرحمن کا نیب برائی کا نیب تھا آج کا نیب اچھائی کا نیب ہے ۔سیف الرحمن نے ایک جج صاحب کے گھر جا کر آصف زرداری اور بینظیر کو سزا دلوانے کے اقدامات کئے تھے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی جانب سے کاروباری طبقہ کے ساتھ تعاون اور خواتین کو طلب نہ کرنے کا بیان قابل ستائش ہے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس دور میں میرے خلاف کوئی منی لانڈرنگ کا کیس نہیںبنا ۔میرے خلاف ملازمتیں دینے کا کیس بنایا گیا،آج حکمران کہہ رہے ہیں کہ ایک کروڑ نوکریاںگے جبکہ میں نے لوگوں کو نوکریاں دیں۔۔نیب کو بتایا ہے میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا،آج بھی ہر سال یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع دی جاتی ہے،اگر بے ضابطگی ہے تو بے شک توسیع نہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ملک کسی بڑے احتجاج کا متحمل نہیں ہو سکتا ،سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کو قومی اور معاشی معاملات پر بات کرنی چاہیے ۔انتقامی کارروائی کی بجائے تمام لوگوں کو مل بیٹھ کر کام کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…