ن لیگ کو پہلی بڑی کامیابی حاصل!عدالت نے نااہلی کیس میں پی ٹی آئی کی 3 خواتین ممبران اسمبلی پر بجلیاں گرادیں

13  مئی‬‮  2019

اسلام آباد( آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نا اہلی کی درخواست پر پی ٹی آئی ارکان اسمبلی ملائکہ بخاری، تاشفین صفدر اور کنول شوذب اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی ملائکہ بخاری ، تاشفین صفدر اور کنول شوذب کی نااہلی کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی ۔

جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ملائکہ بخاری اور تاشفین صفدر نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔دوسری جانب رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز بخاری اور کنول شوزب کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے، وکیل شائستہ پرویز بخاری نے بتایا میڈیا کے ذریعے کیس کا معلوم ہوا، جس پر عدالت نے کہا آپ پھر ابھی نوٹس وصول کر لیں۔میاں عبدالروف ایڈووکیٹ نے کہا مخصوص سیٹ پر دونوں خواتین رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھیں، مخصوص سیٹ حاصل کرنے کے بعد دہری شہریت واپس کی گئی۔رکن قومی اسمبلی کنول شوزب کے وکیل نے نوٹس کورٹ روم میں وصول کر دیا، میاں عبدالرئوف ایڈووکیٹ کا کہنا تھا درخواست کے فیصلے تک اسمبلی رکنیت معطل کی جائے۔میاں عبدالرئوف ایڈووکیٹ نے کہا ملائکہ بخاری کو دوہری شہریت رکھنے، کنول شوزب کو الیکشن کمیشن کو غلط معلومات دینے پر نااہل کیا جائے، 62 ون ایف کے تحت دونوں ممبر اسمبلی کو نااہل کیا جائے۔جس کے بعد عدالت نے ملائکہ بخاری، تاشفین صفدر اور کنول شوذب اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا اور دونوں کیسز کی سماعت دو ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دیا۔یاد رہے (ن )لیگ نے دو ممبران اسمبلی نے پی ٹی آئی خواتین ارکان اسمبلی کی اہلیت کو چیلنج کررکھا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق دو کی دوہری شہریت ایک نے ہائی کورٹ میں غلط معلومات دیں تھیں۔درخواست گزار کے مطابق کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک ملائیکہ بخاری دوہری شہریت رکھتی تھیں۔درخواست گزار کے مطابق کنول شوزب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ووٹ تبدیلی پر غلط بیانی کی، استدعا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبران کو نااہل کیاجائے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…