بالاکوٹ حملے کے وقت بادلوں کی وجہ سے ہمارے جنگی طیارے پاکستانی ریڈارمیں نہیں آئے،مودی کا دعویٰ

12  مئی‬‮  2019

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بالاکوٹ میں بھارتی فضائیہ کے مبینہ حملے کی روئیدادسناتے ہوئے کہاہے کہ خراب موسم اور بارش کی وجہ سے ہم نے حملہ روک دیاتھامگرایک دم خیال آیا کہ کیوں نہ بادلوں کا فائدہ اٹھایاجائے اورحملہ کردیا جائے اورپھر ہم نے یہی کیا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بادلوں اور بارش کی وجہ سے بھارت کے فائٹر طیارے پاکستان کے ریڈار سے بچ جائیں گے اور اسی لیے انھوں نے ایئر سٹرائیک کی اجازت دے دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ میں نے نو بجے (ایئر سٹرائک کی تیاری کے بارے میں) ریویو کیا، پھر 12 بجے ریویو کیا۔ ہمارے سامنے مسئلہ تھا کہ اس وقت اچانک موسم خراب ہو گیابہت بارش ہوئی میں حیران ہوا ابھی تک ملک کے اتنے بڑے پنڈت لوگ مجھے گالیاں دیتے ہیں ان کا دماغ یہاں نہیں چلتا۔ 12 بجے، یہ بھی میں پہلی بار بول رہا ہوں، ایک پل ہمارے دل میں آیا اس موسم میں ہم کیا کریں۔ بادل ہے جا پائیں گے؟ نہیں جا پائیں گے اس وقت ایکسپرٹ کی رائے تھی کہ تاریخ بدل دیں۔انھوں نے مزید کہاکہ اس وقت میرے ذہن دو خیال آئے۔ ایک سیکریسی، ابھی تک سب سیکرٹ (راز) ،۔ رازداری میں اگر ڈھیل ہوئی تو ہم کچھ کر ہی نہیں سکتے۔ دوسری بات میں ایسا شخص نہیں ہوں جو ان سب سائنس کو جانتا ہے، لیکن میں نے کہا اتنا کلاؤڈ (بادل) ہے، بارش ہو رہی ہے تو ایک فائدہ ہے۔ کیا ہم ریڈار سے بچ سکتے ہیں۔ میں نے کہا کہ یہ میری سوچ ہے کہ بادلوں سے فائدہ بھی ہوسکتا ہے۔ سب الجھن میں تھے کہ کیا کریں۔ پھر بالآخر میں نے کہا اوکے، جائیے۔ پھر چل پڑے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…