آشیانہ اقبال ہائوسنگ اور رمضان شوگر مل کیس میں  شہبازشریف و حمزہ شہباز کو بڑا ریلیف فراہم

11  مئی‬‮  2019

لاہور(سی پی پی )لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ہائوسنگ اسکیم اوررمضان شوگرمل کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے آغاز پراستفسار کیا کہ کیا شہباز شریف اورحمزہ شہباز موجود ہیں؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی ہے۔احتساب عدالت نے ریمارکس دیے کہ شہباز شریف ملک سے باہر چلے گئے، انہوں نے ٹرائل کورٹ سے اجازت نہیں لی۔نیب وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے عدالت کی

کارروائی کا مذاق اڑایا ہے، شہبازشریف کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کے بہت سے ٹیسٹ ہونا ہیں اس لیے ملک سے باہر ہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا یقین دہانی کرا سکتے ہیں کہ وہ 2 ہفتے بعد پیش ہوں گے جس پروکیل نے جواب دیا کہ جی !امید کی جاتی ہے کہ وہ علاج کے بعد پاکستان واپس آجائیں گے ۔احتساب عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 مئی تک کے لیے ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…