استعفیٰ دے دوں گا لیکن یہ کام ہرگز نہیں کروں گا ،سعید غنی کا سپریم کورٹ کے توہین عدالت نوٹس پرشدیدرد عمل

9  مئی‬‮  2019

کراچی(سی پی پی) وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کا نوٹس جاری کیے جانے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں کی جو توہین عدالت کے زمرے میں آئے اور عدالت مجھے بطور وزیر گھروں کو توڑنے کا کہے گی تو میں اپنی وزرات چھوڑ دوں گا۔

کیونکہ میں یہ کام نہیں کر سکتا۔ کراچی میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کے لیے تیار ہیں، ہمیں عدالتوں کا فیصلہ پسند ہو یا نہ ہو مگر عملدرآمد کرانے کے پابند ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے یہ کہا تھا یہ ممکن نہیں ہے، اس سے انسانی المیہ جنم لے گا، آج بھی کہتا ہوں ایسا کام حکومت کے لیے مشکل ہے جس سے انسانی المیہ ہو، میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی جو توہین عدالت کے زمرے میں آئے ، عدالت مجھے بطور وزیر گھروں کو توڑنے کا کہے گی تو میں اپنی وزرات چھوڑ دوں گا کیونکہ میں یہ کام نہیں کر سکتا۔وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ اگر عدالت نے مجھے کہا تو میں اپنی وزارت چھوڑ دوں گا اور وزیراعلی کو استعفیٰ دے دوں گا، گھروں کوتوڑنا کسی حکومت کے لیے ممکن نہیں ہے، ہم نے اس شہر میں ہزاروں دکانیں ٹوٹتی دیکھیں، اس میں کئی لوگ بیروزگار ہیں جو آج تک اپنا کاروبار شروع نہیں کرسکے۔سعید غنی نے مزید کہا کہ عدالت کی نیت پر کوئی شک نہیں ہے، سمجھتا ہوں عدالت ٹھیک کہہ رہی ہے، اس کام کے لیے ہمیں وقت کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…