پی ٹی ایم کے کچھ افراد غیر ملکی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا انتباہ، بڑے اقدام کا اعلان کر دیا

2  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ایم خود کوئی مسئلہ نہیں ہے، پی ٹی ایم نے آپریشن کے بعد جن مسائل پر بات کی وہ حقیقی اور قدرتی تھے، پی ٹی ایم کے کچھ افراد غیر ملکی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں،

دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے جذبات سے یہ افراد دانستہ طور پر کھیل رہے ہیں، آئی ایس پی آر کی رپورٹ کے مطابق کور آڈیٹوریم میں آرمی چیف نے مختلف جامعات کے طلبہ سے ملاقات بھی کی۔ پاکستان آرمی چیف نے مزید کہا کہ ذہین اور قابل نوجوانوں سے پاکستان مالا مال ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اور مسلح افواج نے کامیابیاں حاصل کیں، سماجی اور اقتصادی ترقی کے ذریعے قربانیوں کے ثمرات حاصل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور سکیورٹی فورسز قبائلیوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہماری سماجی و ترقی کے لیے ہماری اولین ترجیح دیرپا امن کا قیام ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم دشمنوں کے منصوبے ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی گمراہ کن پروپیگنڈا میں طلبہ نہیں آئیں گے اور ملک کے روشن مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ طلبہ نے اس موقع پر مسلح افواج کی حمایت کا یقین بھی دلایا۔  پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ایم خود کوئی مسئلہ نہیں ہے، پی ٹی ایم نے آپریشن کے بعد جن مسائل پر بات کی وہ حقیقی اور قدرتی تھے، پی ٹی ایم کے کچھ افراد غیر ملکی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے جذبات سے یہ افراد دانستہ طور پر کھیل رہے ہیں

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…