اسدعمر کو کارکردگی کی بنا پر کابینہ سے علیحدہ نہیں کیا گیابلکہ عمران خان کو ان سے کون سی شکایات تھیں ؟اصل وجوہات تو اب سامنے آئیں،عارف نظامی نے بہت بڑا انکشاف کردیا

30  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نے نجی ٹی وی پروگرام میں  دعویٰ کیا ہے کہ اسد عمر کو کارکردگی کی بنیاد پر نہیں بلکہ سیاسی وجوہات کی بنا پر کابینہ سے الگ کیا گیا۔ اسد عمر اس حوالے سے کافی پرامید تھے کہ انہوں نے واشنگٹن میں آئی ایم ایف سے ڈیل طے کر لی ہوئی ہے۔

لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ یہاں پاکستان میں ان کی تقدیر کا فیصلہ ہو چکا تھا۔میں نے اس معاملے کو مزید کریدا اور پتہ لگانے کی کوشش کی کہ آخر اسد عمر کے وزارت خزانہ سے مستعفی ہونے کی کیا وجہ بنی اور سیاسی طور پر اسد عمر کو کابینہ سے نکالنے کی کیا مجبوری تھی؟ جس پر مجھے پتہ چلا کہ وزیراعظم عمران خان کو اسد عمر سے تین سے چار بنیادی شکایات تھیں۔ایک تو یہ کہ اسد عمر ٹیم ورک پر بالکل بھی یقین نہیں رکھتے تھے، وزیراعظم عمران خان نے بارہا وزیر خزانہ اسد عمر سے کہا کہ ایک اکنامک ایڈوائزری کمیٹی بنائی گئی ہے آپ ان کے ساتھ بیٹھیں اور وزارت خزانہ کے اہلکاروں سے مشورہ کریں اور مجھے بھی بتائیں کہ کیا ہو رہا ہے۔لیکن اسد عمر کہتے تھے کہ سب ٹھیک ہے۔ وہ کسی کو خاطر میں بھی نہیں لاتے تھے۔ وہ خود کو وزیراعظم کے بعد سب سے اہم سمجھتے تھے۔ ایک اور چیز جس کا وزیراعظم عمران خان کو سخت گلہ تھا وہ یہ تھا کہ اسد عمر نے آئی ایم ایف کے پروگرام کو مس لیڈ کیا اور کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بہت سے لوگوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ فوری طور پر آئی ایم ایف کے پاس چلے جانا چاہئے، لیکن اسد عمر نے منع کر دیا اور کہا کہ خان صاحب آپ کی اتنی مقبولیت ہے۔

جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اسد عمر آئی ایم ایف کے پاس جانے یا جانے کے حوالے سے فیصلہ نہیں کر سکے تھے اور ان کی اپنی کنفیوژن ہی ان کو لے ڈوبی ۔ تیسری بات یہ تھی کہ وزیراعظم عمران خان انہیں کہتے تھے کہ مجھے بھی بتائیں کہ کیا ہو رہا ہے لیکن اسد عمر نے کبھی ان سے بات نہیں کی اور پھر ایک وقت ایسا آیا کہ عمران خان کو یقین ہو گیا کہ اسد عمر کچھ نہیں کر سکتے انہیں کام آتا ہی نہیں ہے۔ یہی وہ وجوہات ہیں جس کی بنا پر وزیراعظم عمران خان کو اس بات پر قائل کیا گیا کہ اسد عمر کو اب وزارت خزانہ سے علیحدہ کر دیا جائے۔واضح رہے کہ اسدعمر نے گزشتہ دنوں وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا اور کوئی بھی دوسری وزارت لینے سے انکار کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…