بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات اب منٹوں میں میری موبائل اسکرین پر ہونگی،زلفی بخاری نے ’’کال سر زمین ‘‘موبائل ایپ متعارف کرادی

29  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزارت اوورسیز پاکستانی کی جانب سے کال سر زمین موبائل ایپ متعارف کرادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق موبائل ایپ پر بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی شکایات درج کروا سکیں گے،موبائل ایپ پر درج کی گئی شکایات کو معاون خصوصی زلفی بخاری خود مانیٹر کریں گے،کال سرزمین سروس پچھلے سال نومبر میں متعارف کی گئی تھی،موبائل ایپ میں ایک دفعہ کی رجسٹریشن درکار ہوگی،شکایات وزارت کے محکموں کو فوری طور

پر ارسال ہو جائیں گی ، انیس ممالک میں موجود ویلفیئر اتاشی بھی شکایات فوری طور پر اپنی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔ معاون خصوصی زلفی بخاری کے مطابق موبائل ایپ شکایات کے بروقت اندراج کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ معاون خصوصی نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات منٹوں میں میری موبائل اسکرین پر ہونگی۔ زلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارہ قیمتی اثاثہ ہیں،موبائل ایپ سے وزارت اب 24 گھنٹے فعال رہے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…