پی ٹی آئی کا کونساسینئر رہنما پنجاب حکومت گرانے کی ساز ش میں ملوث،ایجنسیوں نے عمران خان کو رپورٹ پیش کر دی ،اس سیاستدان کانام کیا ہے ؟معروف صحافی نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا‎

24  اپریل‬‮  2019

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی خوشنود علی خان نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کیساتھ ساتھ گورنر پنجاب چوہدری سرور کی چھٹی کر دی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی نے پروگرام کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ایجنسیوں نے وزیراعظم عمران خان کو خبر دی تھی کہ

گورنر پنجاب چوہدری سرور بیرون ملک دورےکے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف انقلاب لانے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری سرور بیرون ملک تھے انہیں واپس بلا یا گیا اور ان کی انقلاب لانے کی ناکام کوشش میں ان کی گردن مروڑ دی گئی ہے ۔ وہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کیخلاف انقلاب لارہے تھے جو ان کے اپنے گلے پڑ گیا اب وہ خود تو جائیں گے ہی لیکن ان کیساتھ عثمان بزدار بھی جائیں گے ۔ گورنر پنجاب بعد میں وضاحتیں کرتے پھریں گے اور بالآخر واپس چلے جائیں گے ۔ خوشنود علی خان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب وزیراعظم سے ملنے کیلئے آئے تھے لیکن وہ نعیم الحق سے مل کر واپس چلے گئے جس کا یہی نتیجہ نکلتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ان سے سخت ناراض ہیں اور ملنا نہیں چاہتے ۔ گورنر پنجاب نے واپس جاتے ہی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی جس میں انہوں نے طے کیا کہ ارکان اسمبلی کو کھانا دیا جائے۔ خوشنود علی خان نے گورنر پنجاب کے ایک بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خوشنود علی خان کے مطابق گورنر پنجاب نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چوہدری سرور اپنے ایک انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ اگر جہانگیر ترین نے ہی سب کچھ کرنا ہے تو کیا ہم چھولے بیچنے آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر گورنر پنجاب کی تحریک انصاف سے چھٹی ہوتی ہے تو ان کیلئے باقی دروازے بھی بند ہو جائیں گے ، ن لیگ سے وہ آئے ہیں واپس نہیں جا سکتے اور پیپلز پارٹی تو کسی صورت انہیں قبول نہیں کرے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…