پاکستان نے سطح سمندر سے زمین پر مار کرنے والے جدید ترین میزائل کا تجربہ کرلیا

23  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) پاک بحریہ نے سطح سمندر سے سمندر اور زمین پر میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ نے میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے پی این ایس معاون سے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ پاک بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر مزائل فائر کیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہاکہ مقامی سطح پر تیار کئے گئے میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ میزائل سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں مزائل فائرنگ کا یہ تجربہ پاکستان کی جدید اسلحہ سازی کی استعداد اور پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس چیف آف نیول اسٹاف نے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہاکہ وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے میزائل سسٹم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والے انجینئرز اور ریسرچرز کی خدمات کو سراہا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…