’’ را‘‘کے سابق سربراہ سے ملکر مشترکہ کتاب لکھ کر کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا،آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی نے کورٹ مارشل کی کارروائی ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

23  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد(سی پی پی ) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی نے کورٹ مارشل کی کارروائی ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی نے پنشن اورمراعات ختم کرنے سے متعلق کورٹ مارشل کی کارروائی ہائی کورٹ میں چیلنج کردی۔ اسد درانی نے درخواست میں موقف اختیار ہے کہ کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، ملٹری کورٹ مارشل

کی کارروائی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پنشن اور بطورلیفٹیننٹ جنرل انہیں حاصل تمام مراعات بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔واضح رہے درخواست گزار نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے سابق چیف سے مل کرمشترکہ کتاب لکھی تھی۔ کتاب میں دہشت گردی، ممبئی حملہ، مسئلہ کشمیر، انٹیلی جنس ایجنسیوں کے کردار پرمتنازعہ تبصرہ کیا تھا جس کے بعد آرمی چیف نے متنازعہ کتاب پر ملٹری کورٹ کو انکوائری کا حکم دیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…