سری لنکا بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 290 تک پہنچ گئی ،مرنے والوں میں امریکی اور برطانوی سمیت کتنے غیر ملکی شامل ہیں؟تفصیلات سامنے آگئیں

22  اپریل‬‮  2019

کولمبو(آن لائن)سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر تین گرجا گھروں اور 4 ہوٹلوں سمیت 8 دھماکوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 290 تک پہنچ گئی اور تقریباً 500 زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی سامنے آئی جہاں یکے بعدیگرے مختلف مقامات پر 3 گرجا گھروں اور 4 ہوٹلوں کو نشانہ بنایا گیا۔

سری لنکن پولیس کے مطابق دارالحکومت کولمبو میں آٹھواں دھماکا اس وقت ہوا جب اہلکار ایک گھر میں تلاشی کے لیے داخل ہوئے تو خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ پولیس کے مطابق خود کش دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار بھی ہلاک ہوئے جب کہ دہشت گردی کے تمام واقعات میں ہلاک ہونے والوں میں امریکی اور برطانوی سمیت 35 غیر ملکی شامل ہیں جب کہ 4 پاکستانی بھی زخمی ہوئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کوچیکاڈے، سینٹ سیبسٹن اور بیٹیکولا چرچ میں اس وقت دھماکے ہوئے جب ایسٹر کی دعائیہ تقریبات جاری تھیں۔کولمبو میں ہی شانگری ہوٹل، سینیمین گرانڈ اور کنگسبری سمیت ‘دیہی والا’ چڑیا گھر کے قریب ہوٹل میں دھماکے ہوئے، حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں 400 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔دھماکوں کے بعد ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا جب کہ حکومت نے عارضی طور پر سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی۔ولیس ذرائع نے فرانسیسی خبررساں اداریسے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کولمبو میں 2 مقامات سے اب تک 24 افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے تاہم انہوں نے مزید تفصیلات نہ بتاتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق ایک ہی گروہ سے ہے۔

جو کہ مقامی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تفتیش میں حملہ آوروں کے ممکنہ غیر ملکی روابط کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔سری لنکن وزیراعظم کے مطابق ممکنہ حملوں کی پہلے سے اطلاعات تھیں لیکن اطلاعات ہونے کے باوجود مناسب اقدامات نہ ہونے کی تحقیقات ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی ترجیح دہشت گردوں کو پکڑنا ہے تاکہ دہشت گردی سری لنکا میں سر نہ اْٹھا سکے۔دھماکوں کے بعد دنیا بھر سے سری لنکن حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی اور دھماکوں کی مذمت کے بیانات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں دہشت گردی کے حملوں میں 138 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہوئے، امریکا سری لنکا کی مدد کے لیے تیار ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…