وزارت سے ہٹائے جانے والے عامر کیانی 3دن بعدمنظر عام پرہی آگئے ادویات قیمتوں میں اضافے کا ملبہ کس پر ڈال دیا؟نیا پنڈورا باکس کھل گیا

  اتوار‬‮ 21 اپریل‬‮ 2019  |  11:53

اسلام آباد (آئی این پی )سابق وزیر صحت عامر کیانی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کےساتھ میرا 23 سال کا تعلق ہے اور وہ بہتر جانتے ہیں کہ انہیں کسے کون سی وزارت دینی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کا کھلاڑی تھا ہوں اور رہوں گا اور اگر وہ مجھے کہیں کہ اسمبلی کی رکنیت چھوڑ دیں تومیں وہ بھی چھوڑ دوں گا۔ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں سے متعلق وزیراعظم کو سخت تشویش تھی، قیمتوں میں اضافے کا


تعین اور اس کی سمری مسلم لیگ ن کی حکومت میں دی گئی تھی اور اس حوالے سے سپریم کورٹ نے احکامات دیئے کہ اس سمری پر من و عن عمل کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔

موضوعات:

loading...