عمران خان نے اپنے افغان بھائیوں کو ایسا کیا یادگار تحفہ دیدیا کہ بھارت کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں

20  اپریل‬‮  2019

کابل( آن لائن ) پاکستان نے 200 بیڈ کا جدید اسپتال تعمیر کرنے کے بعد افغانستان حکومت کے حوالے کر دیا۔ پاکستان نے افغانستان کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کر دیا۔ پاکستان نے کابل میں 200 بستروں پر مشتمل اسپتال کا افتتاح کرنے کے بعد افغان حکومت کے حوالے کر دیا۔

اسپتال کا مشترکہ افتتاح افغانستان کے وزیر برائے صحت اور پاکستان سے وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کیا۔علی محمد خان نے افغانستان کے نائب صدر محمد سرور دانش اور افغانستان کے پبلک ہیلتھ منسٹر ڈاکٹر فیروزالدین فیروز کی موجودگی میں 24 ملین ڈالر مالیت کا یہ اسپتال ہفتہ کو ایک تقریب میں افغانستان حکومت کے حوالے کیا۔افغانستان کے پبلک ہیلتھ منسٹر نے پاکستانی حکومت کی طرف سے اسپتال کے تحفے پر شکریہ ادا کیا۔دشت پرچی میں بنائے گئے جناح اسپتال پر 25 ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے جب کہ اسپتال میں جدید طرز کے علاج کی تمام تر سہولیات مہیا ہوں گی، اسپتال میں ہر قسم کے مریضوں کے لیے سہولیات میسر ہوں گی۔اس موقع پر پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان نے کہا کہ حکومت پاکستان افغانستان کے شہریوں کی فلاح وبہبود کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گی۔ حکومت کا وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں یہ تحفہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان افغانستان کو ایک محفوط پر امن خوشحال ملک دیکھنا چاہتا ہے۔علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں بیشتر پراجیکٹ مکمل کر لیے گئے ہیں۔ افعانستان میں پاکستان کے سفیر زاہد نصراللہ نے کہا اس جناح اسپتال کے تحفے سے دونوں ملکوں کے عوام اور حکومتوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…