وفاقی کابینہ میں تبدیلی کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی تبدیلی ،وزرا ء کو اپنے عہدوں کی فکر پڑ گئی ،رپورٹ وزیراعظم آفس پہنچ گئی

19  اپریل‬‮  2019

لاہور( این این آئی )وفاقی کابینہ میں تبدیلی کے بعد پنجاب کابینہ میں تبدیلی کا قوی امکان ہے جس کے بعد وزرا ء کو اپنے عہدوں کی فکر پڑ گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان صوبے کی بہتری کے لئے بڑے فیصلوں کاپہلے ہی ارادہ کر چکے ہیں اور اسی تناظر میں پنجاب میں پہلے مرحلے میں بیوروکریسی کی تبدیلی سے ابتدا ء ہو چکی ہے۔ مختلف اداروں نے صوبائی وزرا ء کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم آفس بھیجوا دی اور وزیراعظم کی جانب سے آئندہ چند روز میں پنجاب کابینہ کے بارے اہم فیصلے کئے جانے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کی بیوروکریسی میں مزید تبدیلیوں کا امکان ہے اورفہرستیں بھی تیار کر لی گئیں، چیف سیکرٹری پنجاب، چارسیکرٹریز، تین کمشنرز، گیارہ ڈپٹی کمشنرز اور اکتیس اسسٹنٹ کمشنرز کی تبدیلی کا امکان ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کیلئے میجر (ر)اعظم سلیمان مضبوط امیدوار ہیں۔ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان اس وقت وفاقی سیکرٹری داخلہ تعینات ہیں۔ واضح رہے جمعرات کے روز وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں ردو بدل کی جس کے بعد وزیرخزانہ اسد عمر سمیت متعدد وزرا سے وزارت واپس لے لی جب کہ کچھ کے قلمدان تبدیل کر دیئے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…