پاکستان کے دشمن بری طرح بے نقاب ہو گئے بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ہمسایہ ممالک ملوث نکلے

19  اپریل‬‮  2019

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان میںہزاربرادری پر دہشگرد حملہ میں ہمسایہ ممالک کی ایجنسیوں کےملوث ہونے کا انکشاف ۔ تفصیلات کے مطابق ہزارہ برادری اور بس سوار مسافروں پر فائرنگ سمیت حملوں کی کڑیاں ہمسایہ ممالک سے جا ملیں ۔ دونوں حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ اور

افغان انٹیلی جنس ایجنسی ‘این ڈی ایس سمیت بلوچ علیحدگی پسند تنظیم کے براہ راست ملوث ہونے کے ثبوت موصول ہوئے ہیں ۔ قومی اخبار کی شائع کر دہ رپورٹ کے مطابق سرحد اور سفارتی محاذ پر شکست کےک بعد بھارتی خفیہ ایجنسی ، افغان انٹیلی جنس ، اسرائیلی ایجنسی موساد نے پاکستان کے اندر دہشتگردی پھیلانے کیلئے افغانستان کے صوبہ کنٹر میں ایک خفیہ ملاقات کی جس میں بلوچ علیحدگی پسند تنظیم اور کالعدم تنظمیوں کے رہنما موجود تھے ۔ ملاقات میں پاکستان کے اندر فرقہ وارنہ فساد ، صوبائی عصبیت پھیلانے سمیت دیگر منصوبے شامل تھے جس کے تحت کچھ لوگوں کو استعمال کر کے چندروز قبل ہزار برادری میں خودکش دھماکہ پھر بس میں سوار مسافروں کو نشانہ بنایا گیا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مذہبی فسادت پھیلانے کی ناکام کوشش کے بعد بس سے مسافروں کو اغوا کرنے کے بعد 14افراد کو شہید کیا گیا تاکہ صوبائی عصبیت پھیلائی جا سکے ۔جس وقت ان لوگوں کو قتل کیا تو اس وقت کالعدم تنظیموں نے ویڈیوز بنائی پھر ان ویڈیوز کو موساد ، رااور افغان انٹیلی جنس این ڈی ایس کے اہلکاروں کو بھجوایا گیا ۔ پاکستان کے اداروں نے اہم ثبوت حاصل کر لیے ہیں ۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ان دو واقعات میں براہ راست بھارت اور افغانستان کے دو قونصلیٹ اس منصوبہ بندی میں شامل ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…