وفاقی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی ،عمران خان نے بھی ایمنسٹی سکیم کو پارٹی منشور کیخلاف قرار دیدیا،معاملہ کس پر چھوڑ دیا؟

17  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم عمران خان کے کھلاڑی اثاثہ جات ظاہر کرنے کی ایمنسٹی اسکیم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ۔وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،ایمنسٹی اسکیم پر وزرا دو حصوں میں تقسیم ہو گئے ،اکثریت نے مخالفت کی۔ ذرائع کے مطابق وزرانے اپنے کپتان عمران خان سے کہاکہ پی ٹی آئی تو ایمنسٹی اسکیموں کی مخالف رہی ہے اب عوام کو کیاجواب دیں گے؟۔وزیراعظم نے بھی ایمنسٹی اسکیم کو پارٹی منشور

کے خلاف قرار دیا اور کہاکہ اگر اسکیم لانی ہے تو قوم کو اعتماد میں لینا ہوگا کہ اس کی ضرورت کیوں پیش آئی ۔عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم پر مزید مشاورت کیلئے اجلاس آج دن 2 بجے طلب کرلیا ۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر اثاثہ جات ظاہر کرنے کی ایمنسٹی اسکیم لانی ہی ہے تو قوم کو اعتماد میں لینا ہو گا کہ اس کی ضرورت کیوں پیش آئی ہے ؟ جب تک پوری کابینہ مطمئن نہیں ہوگی، اسے منظور نہیں کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…