عمران خان کا انتہائی اہم فیصلہ! 5 وفاقی وزرا کے قلمدان تبدیل،نئےوفاقی وزیر خزانہ اور وفاقی وزیرداخلہ کون ؟نام سامنے آگئے

15  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزرا کی کارکردگی پر نظر ثانی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پانچ وفاقی وزیروں کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ان وزارتوں میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے وزارت لے کر انہیں وزارت پیٹرولیم دی جائے گی ،جبکہ کہا جارہا ہے کہ وزارت خزانہ کا قلمدان عمران خان اپنے پاس رکھیں گے۔

وزارت داخلہ برائے مملکت کا قلمدان شہریار آفریدی سے لے کر اعجاز شاہ کو سونپ دیا جائے گا۔ جبکہ وزارت پیٹرولیم کا قلمدان غلام سرور سے واپس لے لیا جائے گا اور انہیں کاآگے کابینہ میں شامل کیا جاتا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ ابھی آنا باقی ہے ۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت ریلوے ، توانائی اور مواصلات کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ سینئر تجزیہ نگار صابر شاکر نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کچھ ماہ قبل ہی ہو جانی تھی لیکن پلوامہ حملے کے بعد اس فیصلہ کو موخر کرنا پڑا ہے ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 5وزرا کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جن میں تین نام سامنے آگئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…