فیصلے سے ثابت ہو گیا گوگل سرچ کے ذریعہ دیا گیا فیصلہ غلط تھا،اہلخانہ حنیف عباسی ،مچلکے کب جمع کرانے کا اعلان کردیا؟

11  اپریل‬‮  2019

راولپنڈی (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی کے اہلخانہ نے محمد حنیف عباسی کی رہائی کے فیصلے پر کہا ہے کہ فیصلے سے ثابت ہو گیا گوگل سرچ کے ذریعہ دیا گیا فیصلہ غلط تھا،ہمیں طویل عرصہ ذہنی اذیت سے گزرنا پڑا ، فیصلے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں ،کل جمعہ کو مچلکے جمع ہو نگے جس کے بعد حنیف عبا سی کو جیل سے رہائی مل سکے گی ۔

جمعرات کو سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی رہائی کے فیصلے پر اہل خانہ نے کہاکہ فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ گوگل سرچ کے ذریعہ دیا گیا فیصلہ غلط تھا ۔بھائی باسط عباسی نے کہاکہ فیصلے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں،ہمیں طویل عرصہ ذہنی اذیت سے گزرنا پڑا ۔انہوں نے کہاکہ مچلکےکل جمعہ کے روز جمع ہو نگے جس کے بعد حنیف عبا سی کو جیل سے رہائی مل سکے گی۔حنیف عبا سی کا رہائی کے بعد راولپنڈی آمد سے قبل لیگی قیادت سے بھی ملاقات کا امکان ہے ،ذرائع کے مطابق راولپنڈی پہنچنے پر حنیف عبا سی کے شاندار استقبال کا انتظام بھی ہو گا۔یاد رہے کہ سابق رکن اسمبلی حنیف عبا سی کو جنرل الیکشن سے چار روز قبل عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی ،اے این ایف نے حنیف عبا سی کے خلاف 500کلو گرام ایفیڈرین کوٹہ کے غیرقانونی استعمال کا مقدمہ درج کیا تھا ۔حنیف عبا سی حالیہ انتخابات میں این اے 60 سے ن لیگ کے امیدوار تھے ۔21 جولائی کو ہائی کورٹ کی ڈائریکشن کی روشنی میں ٹرائل کورٹ کے جج سردار محمد اکرم خان نے فیصلہ سنا یا ۔فیصلے کے نتیجے میں حنیف عبا سی الیکشن سے باہر ہوگئے تھے ۔حنیف عبا سی نے سزا کیخلاف راولپنڈی کے بعد لاہور ہائی کورٹ لاہور میں اپیل دائر کر رکھی تھی ۔ہائی کورٹ راولپنڈی میں دائر اپیل پر بار بار بنچ ٹوٹنے کے باعث سماعت نہ ہو سکی تھی ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…