سرکاری ملازمین کی پنشن ختم،ریٹائرمنٹ کیلئے عمر کی حد بھی مقرر

8  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی ) سرکاری ملازمین کی پنشن ختم، ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے کم کر کے 55 سال کرنے کی تجویز پیش ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت کی جانب سے قومی سطح پر اخراجات میں کمی کی نئی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔

جس کے تحت پنشن ختم کرنے اور ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 60 سال سے کم کر کے 55 سال کرنے کی پالیسی زیر غور ہے ۔اعلیٰ سطح پر تجویز کی منظوری سے وفاقی سیکرٹریز کی بڑی تعداد ریٹائر ہو جائے گی۔واضح رہے سول اور ملٹری پنشن کے سالانہ اخراجات گزشتہ سال 333.35 ارب تھے جو بڑھ کر 346 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔دوسری جانب پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و سیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کرنے سے گریز کرے ، سرکاری محکموں میں اصلاحات لانے کے بجائے ان کی نجکاری کرنے کا فیصلہ غیر دانشمندانہ ہے ۔انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نت نئے تجربات کرنے کے بجائے سرکاری محکموں کو قانونی طریقہ سے چلائے ، پاکستان سٹیل ملز کو اب پبلک پرائیویٹ پاٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ دراصل نجی کاری پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے ، انہوں نے کہاکہ آٹھ ماہ سے ہر روز سرکاری ملازمین کے مستقبل کے بارے نیا فیصلہ کیا جارہا ہے ، حکومت سرکاری اثاثے فروخت کرکے تجارتی خسارہ پورا کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے ، ان سرکاری اثاثوں کو فروخت کرنے کے بجائے انہیں منافع بخش بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں،ہم سرکاری ملازمین کا ہر حال میں تحفظ کریں گے ، پیپلزپارٹی ہمیشہ ان ملازمین کے ساتھ کھڑی رہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…