اگلے سال پاکستان کی شرح نمو2.7 فیصد تک سکڑنے کا خدشہ،عالمی بینک نے خطرے کی گھنٹی بجادی

7  اپریل‬‮  2019

کراچی( آن لائن) عالمی بینک نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کر دی ہے، رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اگلے سال پاکستان کی شرح نمو2.7 فیصد تک سکڑنے کا خدشہ ہے جبکہ رواں سال پاکستان کی شرح نمو3.4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

عالمی بینک کے مطابق پاکستان کی سروسز سیکٹر کی شرح نمو میں 4.4 فیصد کمی کا امکان ہے تاہم اس سے پاکستان میں غیر ملکی مصنوعات کی کھپت میں کمی آئے گی اور برآمدات میں بتدریج اضافہ ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق زرعی اور صنعتی شعبے کی شرح نمو رواں سال کافی حد تک کم ہو گی۔ عالمی بینک نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں ہنگامی اصلاحات نافذ کی جائیں تو 2021 تک پاکستانی معیشت کی شرح نمو 4 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔ عالمی بینک کے مطابق رواں سال ملکی معیشت کی شرح نمو 3.4 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں یہ شرح نمو 3.9 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آنے کے باوجود معیشت گراوٹ کا شکار ہے اور اسکی وجہ ملکی صورتحال ہے تاہم حکومت اس ضمن میں اہم اقدامات کر رہی ہے اور2021 تک ملکی معیشت میں بہتری کی امید کی جارہی ہے، اس سے پہلے حکومت نے بھی یہی کہا تھا کہ دو سے ڈھائی سال تک پاکستان کی معیشت ترقی کرنے لگے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…