ادویات قیمتوں میں اضافہ،عوام کی چیخ و پکار پر حکومت کو بالآخرہوش آہی گیا ،پورے ملک میں کریک ڈائون ، لوٹ مار کرنیوالوں کو سخت سزا ئیں سنا دی گئیں

6  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کی ہدایت پر غیر قانونی طور پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی کمپنیوں کیخلاف پورے ملک میں کریک ڈائون شروع کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کی ہدایت پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے غیر قانونی طور پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی کمپنیوں کیخلاف پورے ملک میں کریک ڈائون شروع کر دیا ۔

ترجمان ڈرگ ریگو لیٹری اتھارٹی کے مطابق غیر قانونی طور پر اضافے میں ملوث 31 دوا ساز کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیا اور زائد قیمت وصول کرنے والی ادویہ ساز کمپنیوں کی  143 ادویات قبضے میں لے لیں ۔ ترجمان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق جو ادویہ ساز کمپنیاں غیر قانونی اضافے میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت قانون کاروائی کی اور بھاری جرمانے کیے ۔ ترجمان کے مطابق وہ دوا ساز کمپنیاں جو عوام سے زائد قیمتیں  وصول کررہی تھی ان ادویات کی پروڈکشن بند کر دی گئی ہے۔ڈریپ کے ایس آر او 913 کے تحت زائد قیمت وصول کرنے والی کمپنیوں پر بھاری جرمانے وصول کرنے کے علاوہ ان سے ریکوری بھی کی جائیگی۔ ڈریپ کے مطابق قانون شکنوں کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمات کیے جا رہے ہیں ۔وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ہدایت کی مارکیٹ کا سروے کیا جائے تاکہ زائد قیمتوں کے حوالے سے معلومات اکٹھی کی جائیں ۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے صوبائی دفاتر کو مراسلہ ارسال کر دیا۔مراسلہ میں کہاگیا کہ قانون شکنوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کریک ڈائون کیا جائے۔عامر محمود کیانی نے کہاکہ عوام کو مناسب قیمت پر اور معیاری ادویات کی فراہمی کے لیے حکومت اپنی ذمہ داری پوری کریگی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…