وزیراعظم کاایم کیو ایم کے دو وزراء کے بارے میں حیرت انگیزانکشاف ،کیا پیپلز پارٹی واقعی سیریس ہے‘ یہ ن لیگ کے ساتھ مل کر دھرنا دے گی یا پھر اکیلی‘اور کیا یہ واقعی لات مار کر حکومت گرا سکتی ہے؟عمران خان کی شہبازشریف اوراسحاق ڈار سے ملاقات میں کیا کچھ ہوسکتاہے؟جاوید چودھری کا تجزیہ‎

4  اپریل‬‮  2019

آج وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے دو وزراء کے بارے میں ایک حیران کن انکشاف کیا‘ آپ وہ انکشاف ملاحظہ کیجئے، آپ کو یاد ہو گا عمران خان ماضی میں ایم کیو ایم اور ایم کیو ایم عمران خان کے بارے میں کیا کہتی تھی، میں بہرحال وزیراعظم کے آج کے بیان کو پازیٹو سمجھتا ہوں‘ یہ بات سو فیصد درست ہے لوگوں سے ملنے سے پرسپشن تبدیل ہوتے ہیں‘ یہ ضروری نہیں ہم جسے شیطان یا ولی سمجھ رہے ہیں وہ ملنے کے بعد بھی شیطان یا ولی ثابت ہو‘

ہم زندگی میں بے شمار لوگوں سے ملتے ہیں تو پتہ چلتا ہے ہم جسے کاہل‘ کند ذہن‘ نالائق‘ لالچی اور بے وفا سمجھ رہے تھے دنیا میں اس سے اچھا کوئی شخص نہیں اور ہم جسے عظیم آدمی سمجھتے تھے وہ ایک نہایت ہی جھوٹا آدمی ہے‘ پرسپشن اور ریالٹی کا فرق صرف ملاقات سے واضح ہوتا ہے‘ آپ دیکھ لیجئے عمران خان نے ایم کیو ایم کے صرف دو لوگوں کے ساتھ کام کیا اور ان کا پوری پارٹی کے بارے میں تاثر بدل گیا اور یہ اب اس جماعت کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں جسے یہ کل دہشت گرد سمجھتے تھے‘یہ بہت اچھی بات ہے‘میرا خیال ہے وزیراعظم کو یہ فارمولہ میاں شہباز شریف اور اسحاق ڈار پر بھی آزما کر دیکھ لینا چاہیے‘ یہ شہباز شریف سے ملنے اور ہاتھ ملانے کیلئے تیار نہیں ہیں‘ میرا مشورہ ہے آپ اب شہباز شریف سے بھی مل لیں ہو سکتا ہے ایم کیو ایم کی طرح شہباز شریف بھی نفیس انسان ثابت ہوں‘ اسی طرح اسحاق ڈار نے ڈیلیور کیا تھا‘ انہوں نے ڈالر کو 103 پر رکھا‘ مہنگائی بھی کنٹرول کی‘ معاشی گروتھ بھی پانچ اعشاریہ آٹھ تک پہنچائی‘ گردشی قرضے بھی لمٹ میں رکھے‘ بجلی اور گیس بھی پوری کی اور سرمایہ کاری میں بھی اضافہ کیا‘ آپ ان سے بھی مل لیں‘ آپ انہیں چند ماہ کیلئے وزارت خزانہ کانٹریکٹ دے کر دیکھ لیں ہو سکتا ہے یہ معیشت کی ڈوبتی کشتی کو پار لگا دیں‘ یہ بھی نفیس انسان ثابت ہوں۔ ہم آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں، کیا پیپلز پارٹی واقعی سیریس ہے‘ یہ ن لیگ کے ساتھ مل کر دھرنا دے گی یا پھر اکیلی‘اور کیا یہ واقعی لات مار کر حکومت گرا سکتی ہے‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…