حکومتی اجلاس میں جہانگیر ترین کی شرکت،شاہ محمود قریشی نے خاموشی توڑتے ہوئے دھماکہ خیز اعلان کردیا، عمران خان کی مشکلا ت بڑھ گئیں

1  اپریل‬‮  2019

لاہور /اسلام آباد (این این آئی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی حکومتی اجلاس میں شرکت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی

حکومتی اجلاس میں شرکت کو پارٹی کا کارکن ذہنی طور پر قبول نہیں کر پارہا ۔پیر کو گورنر پنجاب چوہدری سرور کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں اپنی جماعت کے رہنما جہانگیر خان ترین کی صلاحیتوں کا معترف ہوں اور پارٹی کیلئے ان کی بے پناہ خدمات ہیں جن کا میں اعتراف کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں ان سے کہوں گا کہ میرے بھائی جب آپ حکومتی اجلاس میں بیٹھتے ہیں تو مریم اورنگزیب کو پریس کانفرنس کا موقع ملتا ہے اور مسلم لیگ (ن) سوال اٹھاتی ہے کہ یہ توہینِ عدالت نہیں تو کیا ہے؟۔انہوں نے کہاکہ 62 (ون)(ایف) اگر نواز شریف پر لگ جاتا ہے تو ہم کہتے ہیں کہ اب مسلم لیگ (ن) کے قائد پارٹی اور حکومتی عہدہ رکھنے کے اہل نہیں ہیں، اگر یہی آرٹیکل ہم پر لگ جائے تو اس کا مطلب کچھ اور ہوجائے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا کارکن ذہنی طور پر جہانگیر ترین کی حکومتی اجلاس میں شرکت کو قبول نہیں کر پارہا۔شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین سے درخواست ہے کہ وہ پسِ پردہ رہتے ہوئے پی ٹی آئی کی رہنمائی کریں۔

 

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…