آ ئین ،قانون اور دھرتی کیخلاف بولنے والے سن لیں انہیں عبرت کا نشانہ بنا دیا جائیگا،شہریار آفریدی کا اعلان

30  مارچ‬‮  2019

کراچی( آن لائن ) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ اب کوئی بھی باہر سے پاکستان کے نظام کو مفلوج نہیں کرسکے گا ۔سندھ رینجرز کی کوششوں سے کراچی میں امن قائم ہوا، دنیا اب پاکستان کا موقف سن رہی ہے، کراچی کو اب کوئی ٹیلی فون سے کنٹرول نہیں کرسکتا، پاکستان کیخلاف بولنے والے سن لیں انہیں عبرت کا نشانہ بنا دیا جائے گا۔

جمہوریت کا نام لینے والے بھی سن لیں ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔ ہفتہ کو رینجرز ہیڈ کوارٹرز کراچی میں 26 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا کہ رینجرز نے سرحدوں کی حفاظت اور کراچی میں دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کیا، رینجرز نے پانچ سال میں 16 ہزار آپریشن کیے اور 12 ہزار سے زائد دہشت گرد گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیے، سندھ رینجرزکی کوششوں سے کراچی میں امن قائم ہوا، کراچی کی روشنی اور امن بحال ہوچکا ہے، کراچی ایک بار پھر معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ بیرونی کوششوں سے ہمارے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی، آنے والا وقت پاکستان کا اور پاکستانیوں کا ہے، اب ملک کے آئین پر سودے بازی نہیں ہوگی، کوئی اب باہر سے فیصلہ ڈکٹیٹ نہیں کراسکے گا، اندر بیٹھ کر دشمن کی بولی بولنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں، ریاست اب کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی، ریاست اب بلیک میل نہیں ہوگی، اب کوئی بھی باہر سے یہاں کے نظام کو مفلوج نہیں کرسکے گا انہوں نے کہا کہ سندھ رینجرز کی کوششوں سے کراچی میں امن قائم ہوا، دنیا اب پاکستان کا موقف سن رہی ہے، کراچی کو اب کوئی ٹیلی فون سے کنٹرول نہیں کرسکتا۔

پاکستان کیخلاف بولنے والے سن لیں انہیں عبرت کا نشانہ بنا دیا جائے گا، جمہوریت کا نام لینے والے بھی سن لیں ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔ بیرونی کوششوں سے ہمارے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی، کراچی کے امن کیلئے رینجرز نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، کراچی کی روشنیاں اور امن بحال ہوچکا ہے۔ شہریار آفریدی نے مزید کہا پاکستان میں معاشی و اقتصادی ترقی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، رینجرز نے 12 ہزار سے زائد دہشتگرد گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیے۔ انہوں نے کہا اب کوئی بھی پاکستان کے باہر سے یہاں کے نظام کو مفلوج نہیں کرسکے گا، ریاست اب کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، اب ملک کے آئین پر سودے بازے نہیں ہوگی، ان کو پیغام ہے کہ ریاست اب بلیک میل نہیں ہوگی، کوئی اب باہر سے فیصلہ ڈکٹیٹ نہیں کرا سکے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…