غیر ملکی سیاحوں کا پاکستان آنا اب مزید آسان ویزہ پالیسی پر عائد سخت ترین شرط ختم

26  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان کے محکمہ داخلہ نے پاکستان آنے والے بین الاقوامی سیاحوں پر این او سی کی پابندی ختم کردی ہے۔ منگل کے روز وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیاح پورے ملک میں آزادانہ نقل و حرکت کرسکتے ہیں مگر ایسے علاقوں میں داخل نہیں ہوسکیں گے جہاں داخلہ ممنوع کا بورڈ آویزاں ہوگا۔

نوٹس میں سیاحوں کو آزاد کشمیر تک نقل و حرکت کی اجازت دی گئی ہے لیکن ایل او سی سے پانچ میل دور رہنے کی پابندی ہوگی۔غیرملکی سیاح آزاد جموں و کشمیراور گلگت بلتستان میں بھی آزادانہ نقل و حرکت کر سکیں گے۔محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ سیاح پاک چین اور پاک افغان بارڈر سے 10 میل دو ر رہنے کے پابند ہوں گے، آزاد جموں و کشمیر اور مقبوضہ کشمیر بارڈر سے 5 میل جب کہ سیاچن بارڈر سے بھی 10 میل دور رہیں گے۔یاد رہے کہ قبل ازیں آزادکشمیر میں بین الاقوامی سیاحوں کو این او سی لے کر آنا پڑتا تھا۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ کیا ہے کہ حکومت نے ایک اور بہت بڑا سنگ میل عبور کر لیا ہے ۔وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان کو سیاحوں کی جنت بنانے کے لئے غیر ملکی افراد کی این او سی کی شرط ختم کر دی گئی ہے ۔ اس مشن کی تکمیل کے لئے این او سی کا ختم ہونا بہت بڑا اقدام ہے ۔ جس سے پاکستان میں مزید خوشحالی آئے گی ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…