ہم سے یہ غلطی ہوگئی لیکن اب اگر موقع ملا تو۔۔۔بلاول بھٹو نے بڑا اعتراف کرتے ہوئے دھماکہ خیز اعلان کردیا

20  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ اپنے دور میں نیب کے کالے قانون کو ختم نہ کرنا غلطی تھی تاہم مستقبل میں آئین سے آمر کا ہر ڈالا گیا کالا قانون نکال دیں گے،ہم کالعدم تنظیموں کے خلاف بات کرتے ہیں تو ہمیں نوٹس ملتے ہیں،جے آئی ٹی، نیب یا کٹھ پتلی حکومت سے ملنے والے نوٹس سے نہیں ڈرتے۔

کٹھ پتلی حکومت کو للکارتے رہیں گے کالعدم تنظیموں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔ بدھ کو نیب دفتر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو بیان ریکارڈ کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2002 میں نیب کو پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ چوری کرنے کے لیے بنایا گیا تھا، نیب پرویز مشرف کا بنایا ہوا ادارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مشرف کی آمریت کا مقابلہ کیا، کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ بھی کریں گے، جے آئی ٹی، نیب یا کٹھ پتلی حکومت سے ملنے والے نوٹس سے نہیں ڈرتے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آج جس کمپنی کے کیس میں مجھے بلایا گیا، اس کے قیام کے وقت میں ایک سال سے بھی کم عمر کا تھا، جب ہم کالعدم تنظیموں کے خلاف بات کرتے ہیں تو ہمیں نوٹس ملتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کالعدم تنظیموں کا ساتھ دینے والے تین وزیروں کو وفاقی کابینہ سے نکالا جائے، ہم کٹھ پتلی حکومت کو للکارتے رہیں گے کالعدم تنظیموں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ملک میں سیاسی بحران کے خلاف آواز اٹھا رہا ہوں، جو معاشی دہشتگردی اور کسانوں کا معاشی قتل ہورہا ہے اس کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر آمریت کا مقابلہ کیا اس کٹھ پتلی حکومت کا بھی مقابلہ کریں گے۔

دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے نیب میں پیش ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں معروف انقلابی شاعر حبیب جالب کا قطعہ لکھا ۔ بدھ کو بلاول بھٹو زر داری نے نیب پیشی سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف انقلابی شاعر حبیب جالب کا قطعہ لکھا ہے۔’’میں بھی خائف نہیں تختہ دار سے،میں بھی منصورہوں کہہ دواغیار سے،کیوں ڈراتے ہو زنداں کی دیوار سے،ظلم کی بات کو جہل کی رات کو،میں نہیں مانتا، میں نہیں جانتا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…